حیدرآباد،12دسمبر(اعتمادنیوز)بی ای اینجینئرنگ کا تیسرے سال کا طالب علم چہارشنبہ کی رات روز سیف آباد کراس روڈ پر سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگیا۔یہ
حادثہ موٹر سیکل اور لاری کے درمیان ہوا۔21سالہ نوجوان محمد منہاج اے سی گارڈ سے موٹر سیکل پر ٹیوشن سے گھر واپس ہورہے تھے کہ ایک کنٹینرلاری نے ٹکر دے دی۔سیف آباد پولیس نے ایک کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی۔